Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکول 9 روز بعد کھل گئے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکول کھل گئے، 9روز...
شائع 09 دسمبر 2021 10:07am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکول کھل گئے، 9روز اساتذہ کی ہڑتال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، رات گئے تعلیمی ادارے کھلنے کی اطلاع پر طلبہ کی تعداد کم دیکھائی دی۔

اسلام آباد میں 9روزبعد اسکول بس اور وین پھرمتحرک ہوگئیں، یونیفارم پہنے بچوں نے اسکول کا رخ کرلیا۔

گزشتہ رات مذاکرات کے بعد اساتذہ نے ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئےاسکول کھولنے کا اعلان کیا جبکہ طلبہ اسکول سے رات گئے میسج آنے پر نالاں ہیں، کہتے ہیں تیاری کے بغیراسکول آنا پڑا ۔

تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر والدین خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسکول کسی صورت بند نہیں ہونے چاہئیں، تعلیمی سرگرمیاں کا نقصان قابل قبول نہیں ۔

وزارت تعلیم نے فیڈرل کالج کے ماتحت کئے گئے 33 ماڈل کالجزکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جبکہ لوکل گونمنٹ آرڈیننس کا معاملہ حل کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اسلام آباد

Schools

teachers

Strike

open

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div