Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نورمقدم قتل کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم...
شائع 01 دسمبر 2021 02:50pm

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے وکیل نے ملزم کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر کردی جبکہ سماعت میں 2گواہان پرملزمان کے وکلاء کی جرح مکمل ہوگئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ءربانی نےکی، مرکزی ملزم ظاہرجعفرسیتع دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔

ظاہرجعفرکے وکیل نےدرخواست میں مؤقف اپنایاکہ ظاہرجعفرذہنی مریض ہے،اس کا میڈیکل کرایا جائے۔

تھراپی ورکس کے طاہرظہورنےاستدعا کی کہ پمزکے ڈاکٹرنے ملازم امجد کامیڈیکل کیاتھاانہیں بھی بطورگواہ بلایا جائے۔

گواہ اے ایس آئی محمد زبیرنےعدالت کوبتایا کہ 20 جولائی کومکان پر پہنچے تو اس وقت 5افراد نے ملزم ظاہرجعفر کو قابو کیا ہواتھا جہاں ملزم کو گرفتار کیا ۔

گواہ ڈاکٹر انعم نے بتایا کہ کسی ملزم کی ظاہری شناخت نہیں لکھی اورنہ میرے سامنے کسی کو شناخت کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے نورمقدم قتل کیس کی سماعت 8دسمبرتک ملتوی کردی۔

اسلام آباد

murder case

local court

Noor Mukadam

Zahir Jaffar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div