Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انا انسان کو تباہ کردیتی ہے، مرنے کا ڈر مافیاز سے مقابلہ کرنے سے روکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں پیش آنے...
شائع 28 نومبر 2021 12:31pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات بہت کچھ سکھاتی ہیں، انا انسان کوتباہ کردیتی ہے،مرنے کا ڈر مافیاز سے مقابلہ کرنے سے روکتا ہے،مافیازکی وجہ سے لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے ہیں،مذہب کے معاملے پر کسی سے زبردستی نہیں کی جا سکتی اور اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔

ممتاز صوفی دانشور شیخ حمزہ یوسف کے ساتھ سوشل میڈیا پر خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 2دہائی تک دنیا بھر میں کھیلوں میں حصہ لیا، میں نے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں اور دھچکے بھی لگے، زیادہ تر کھلاڑی اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے لیکن میں نے تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انا انسان کوتباہ کردیتی ہے،کامیابی اور عزت صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ،ہرکسی کو ایمان کی دولت نصیب نہیں ہوتی،مذہب کے معاملے پر کسی سے زبردستی نہیں کی جا سکتی اور اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 20سال میں مجھے بہت سے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا،زندگی میں پیش آنے والی مشکلات بہت کچھ سکھاتی ہیں، مافیازکی وجہ سے لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے ہیں، جب میں نے سیاست شروع کی تو بڑے بڑے مافیا موجود تھے، لوگوں کو سمجھایا کہ ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، مرنے کا ڈر مافیاز سے مقابلہ کرنے سے روکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فلاحی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، جہاں معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقے کا خیال رکھا جائے اور دوسرا قانون کی حکمرانی ہے۔

وزیراعظم نے ملک کو ریاست مدینہ کے تصور پر مبنی فلاحی مملکت بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی،میری تضحیک کیلئے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ،صرف چند سیاستدان انسانیت کی فلاح و بہبود کے خصوصی اہداف کے ساتھ آتے ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

Interview

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div