Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، ایوب آفریدی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار...
شائع 23 نومبر 2021 02:36pm

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی، سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ۔

سینیٹرایوب آفریدی سینیٹر شپ سے مستعفی ہوگئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا ۔

ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ،وزیراعظم عمران خان نے ایوب آفریدی کو مشیر اورسیزمقرر کردیا ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا، الیکشن کمیشن خالی نشست پر 30 روز میں انتخاب کرانے کا پابند ہے۔

ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظارکا کہا گیا، سٹنیا کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی،وزیراعظم کےصوابدید ہےجس کوچاہے ذمہ داری دے، اگروزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دیں گےتوبھی اعتراض نہیں۔

سینیٹرایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیرمقررکردیئے گئے ، وزیراعظم کی سفارش پرصدرمملکت نے باضابطہ منظوری دے دی۔

سینیٹر ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

اسلام آباد

senate

Senator

Sadiq Sanjrani

shaukat tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div