Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

راناشمیم کا بیان:کیپٹن(ر)صفدر کا پارلیمنٹ اور سینیٹ کی مشترکہ جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

پشاور: مسلم لیگ (ر)کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر نے سابق چیف جسٹس رانا...
شائع 16 نومبر 2021 02:54pm

پشاور: مسلم لیگ (ر)کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر نے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی مشترکہ جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

کیپٹن (ر)محمد صفدر نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، نواز شریف کی بات مجھے کیوں نکالا اب سب ثابت ہو رہا ہے۔

کیپٹن صفدر نے دعویٰ کیا کہ یہ صرف ثاقب نثار نہیں بہت سے اور لوگ بھی ایسکپوز ہوں گے ۔

کیپٹن (ر)صفدر نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی مشترکہ جے آئی ٹی بنائی جائے اور حسٹس ثاقب نثار اپنے آپ کو پارلیمنٹ میں پیش کریں اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیئے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آج ان لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوگے جس نے غلط فیصلے کروائے۔

انوٹں نے کہا کہ مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو جے آئی ٹی میں بیٹھاتے تو پھر دیکھتے کہ کس طرح فیصلے آتے،پاناماجمہوریت کا خاتمہ تھا جس سے ہماری جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا ۔

کیپٹن صفدر نے پیگوائی کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں قوم اپنی شناختی کارڈ اور ووٹرو لسٹوں میں نام ٹھیک کروالیں،ایک سابقہ وزیر اعظم کو آنے والی وزیر اغظم ریسیو کرے گی ۔

اس موقع پر کیپٹن صفدر نے مولانا زندہ باد،بلاول زندہ باد،باچاخان زندہ باد اور خان قیوم بھی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری طرف کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ تقریر کے معاملے پر عدالت نے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

PHC

Captain Safdar

peshawar

senate

Parliment

Rana Shamim

ex cheif judge GB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div