Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالمی برادری کی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی...
شائع 09 نومبر 2021 02:56pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیئے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div