Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شہباز شریف کاڈسکہ رپورٹ پر کاروائی کا مطالبہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے ڈسکہ رپورٹ پر کاروائی کا...
شائع 07 نومبر 2021 08:27pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے ڈسکہ رپورٹ پر کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ کو آئے تین دن ہو چکے مگر اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ کیا اسے این آر او کہا جائے؟ عمران نیازی بتائیں ووٹ چوری ثابت ہوچکے، اب کس چیز کا انتظار ہے؟ اگر انہیں قانون اور جمہوریت کا زرا بھی احترام ہے تو استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے پاکستانی عوام اس سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور سیاہ منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

اپوزیشن لیڈرکا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، پٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی تاریخی مہنگائی کے بعد حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر ظلم ڈھا رہی ہے۔30 ڈالرز سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین سکینڈل ہے۔

shahbaz sharif

daska election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div