Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے 600 اسکالرشپس کا اعلان

سعودی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کےلئے 25 سعودی...
شائع 29 ستمبر 2021 11:26pm

سعودی حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کےلئے 25 سعودی یونیورسٹیوں تمام اخراجات کے حامل 600 وظائف کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی وزارت تعلیم کے حکام نے سعودی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ریاض میں پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ سعودی وزارت تعلیم نے پاکستانی طلبہ کےلئے وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان اسکالرشپس میں تعلیم،رہائش، ریٹرن ایئر ٹکٹس، شادی شدہ طلباء کےلئے سامان خریدنے کا الاؤنس، طبی الاؤنس اور 850 سے 900 ریال کا ماہانہ خرچ بھی شامل ہے۔یہ وظائف انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ دونوں پروگراموں میں دیے جارہے ہیں۔

اسکالرشپس میں 75 فی صد حصہ پاکستان میں مقیم نوجوانوں جبکہ باقی 25 فی صد سعودی میں موجود پاکستانی نوجوانوں کے لئے ہے۔اس وظیفے کےلئے درخواستیں مرد و خواتین دونوں جمع کروا سکتے ہیں۔

Saudi Arabia

scholarships

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div