Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ،طبیعت خراب ہونے کے باعث روانگی مؤخر

کراچی :پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے امریکی...
شائع 27 ستمبر 2021 01:41pm

کراچی :پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی تاہم عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث فوری روانگی مؤخر کردی گئی ۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آئی ایف اے 1264 فلپائن کے منیلا ائیرپورٹ سے کراچی عمر شریف کو لینے آئی ہے جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بک کی گئی ایئرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔

شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کےپر ایئر ایمبولنس نے گزشتہ رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا مگر اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی ۔

عمر شریف کا امریکا میں علاج اداکارہ ریما کے شوہر کریں گے،علاج کیلئے امریکا روانگی سے قبل عمر شریف کا اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا ۔

ڈاکٹرکے مطابق طبیعت بہتر ہونے پر کامیڈین عمر شریف کو واشنگٹن کے طویل سفر پر روانہ کیا جاسکے گا۔

ایئر ایمبولینس میں فیملی کا کوئی شخص سفر نہیں کرسکے گابلکہ یہ تمام افراد کمرشل ائیر لائن سے امریکا روانہ ہوں گے۔

karachi

Washington

air ambulance

America

Umer Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div