'پاکستان سی پیک کو وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملانے کا خواہاں ہے'
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم...
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتصادی وژن کے تناظر میں پاکستان سی پیک منصوبے کو وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملانے کا خواہاں ہے۔
جمعرات کو دوشنبے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے ہی وسط ایشیائی ممالک کی شمولیت پر زور دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تمام وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ ریل اور سڑک کے ذریعے رابطے سے خطے میں روابط میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی اور کہا افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ بین الاقوامی تعاون سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
fawad chaudhry
CPEC
Federal Information Minister
Dushanbe
مزید پڑھیں
مقبول ترین
محکمہ موسمیات نے پاکستان کے کن علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی
دو بنگلوں کی مالک اورسوئٹزرلینڈ کی شہریت رکھنے والی بھکارن گرفتار
مجھے کہا جا رہا ہے کہ ایک جج کوسزا دوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
عامر لیاقت کا انتقال سے دو دن قبل فون آیا اور کہا میں جا رہا ہوں
آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ اعلان ہوگیا
تازہ ترین
Comments are closed on this story.