Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کیلئے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بین...
شائع 10 ستمبر 2021 11:39am

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کیلئے کام کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کیلئے پرعزم ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

محمد بن عبدالرحمان نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

rawalpndi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div