Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ نے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی...
شائع 07 ستمبر 2021 03:08pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال اور ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں رویت ہلال سے متعلق قانون سازی پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق اور آئی جی پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے آئی جی پنجاب کیلئے راؤ سردار کے نام کی منظوری دی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل کا نام منظور کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں۔

pm imran khan

اسلام آباد

IG Punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div