Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری

کراچی:شہرقائدکےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری...
شائع 03 ستمبر 2021 12:20pm

کراچی:شہرقائدکےمختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج ایک بار پھر شروع ہوگیا، گلستان جوہرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری جبہی موسمیات، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ اورملیرمیں ہلکی بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے شہرمیں مطلع جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روزسے کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم حبس ختم نہیں ہوا۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div