Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سید علی گیلانی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حقیقی آواز اور ہیرو تھے، دفترخارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی...
شائع 02 ستمبر 2021 02:33pm

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حقیقی آواز اور ہیرو تھے جنہیں بے پناہ ذاتی مشکلات و مصائب اور جبر و استبداد کا کوئی ہتھکنڈا بھی آہنی عزم سے پیچھے نہ ہٹا سکا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عوام سید علی گیلانی کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی عمر بھر جدوجہد کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت تھے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ سید علی گیلانی طویل عرصہ گھر میں نظر بند رہے، لیکن کشمیر کاز پر غیرمتزلزل عزم سے ڈٹے رہے، بے پناہ ذاتی مشکلات و مصائب اور جبر و استبداد کا کوئی ہتھکنڈا ان کے آہنی عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، عمر بھر انصاف اور آزادی کے حصول کی جدوجہد کرنے والے سید علی گیلانی کو قوم شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ناجائز بھارتی قبضے اور جبرواستبدا کخلا ف سید علی گیلانی نے اپنی جدوجہد سے کشمیر کی تین نسلوں کو ایک نیا عزم و حوصلہ دیا، وہ استصواب رائے کی کشمیریوں کی تحریک کی حقیقی آواز اور ہیرو تھے، وہ لمحہ بھر کلئےص بھی اپنی نظریاتی سمت سے کبھی غافل نہیں ہوئے، وہ اپنے قلب و روح کی پوری وابستگی کے ساتھ جائز و منصفانہ نصب العین پر کاربند رہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان اور کشمیر سے بے مثال وابستگی اور محبت پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی یاد قابض بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کے خلاف اہل کشمیر کے جذبے اور تحریک کو آگے بڑھاتی رہے گی، اللہ تعالیٰ ان کے درجاتِ بلند فرمائے،پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے قانونی حق کے حصول تک کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔

foreign office

پاکستان

death

Syed Ali Gilani

islambad

Hurriyat leader

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div