Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر پاکستان کا اظہار تشویش، تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے...
شائع 31 اگست 2021 10:58am

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہائی زہریلہ مادہ کیلیفورنیم رکھنے پر 2 افراد گرفتار ہوئے، ہر بار ایسے واقعات سے بھارت میں ایٹمی و تابکار مادوں کی سیکیورٹی پر سوال کھڑا ہو گیاہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، کیلیفورنیم کی بھارت میں چوری کے واقعات سخت تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں پہلے بھی تابکاری مواد کچھ افراد کے قبضے سے برآمد ہوا، یہ بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا چار ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، گزشتہ واقعات میں گرفتار افراد نے مواد بھارت سے ہی خریدا۔ پاکستان کو ایسے واقعات پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت میں ملزمان سے مئی اور جون میں 7 اور 6 کلو یورینیم پکڑا گیا تھا، بھارت میں ایسے مواد کےلیے متوقع بلیک مارکیٹ ہونے کا تاثر بڑھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

spoksperson

asim iftikhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div