Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

'افغانستان میں امن سے وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں...
شائع 30 اگست 2021 09:04pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اقتصادی سفارتکاری کے متعلق آن لائن اجلاس ہوا.

اجلاس میں آذربائیجان،بنگلہ دیش، قازقستان، کرغزستان، مالدیپ اور نیپال کے پاکستانی سفراء نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری کے فروغ اور شراکت دار ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے حکومت کی طرف سے جغرافیائی سیاست کی پالیسی جغرافیائی اقتصادی تعاون میں تبدیل ہونے کے عمل کو اجاگر کیا اور سفیروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے مربوط کوششیں کریں۔

وزیر خارجہ نے سفیروں سے کہا وہ وسطی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سیاحت، ٹیکنالوجی کی منتقلی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط پر توجہ میں اضافے سمیت باہمی مفاد پر مبنی تجارت اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کریں اور فروغ دیں۔

ریڈیو پاکستان

Taliban

FM Shah Mehmood Qureshi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div