Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا تمام جامعات بھی مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے تمام جامعات مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ...
شائع 21 اگست 2021 12:13pm

سندھ حکومت نے تمام جامعات مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے گزشتہ روز ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام جامعات بھی ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیرجامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے، طالبعلم اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے کورونا ویکسینیشن کروالیں۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز نہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

lockdown

Sindh government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div