Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ایف آئی اے نے سینئر صحافیوں عامر میر اور عمران شفقت کو حراست میں لے لیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2021 03:30pm

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق عامر میر دفتر جانے کے لیے صبح گھر سے نکلے تو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کا عملہ عامر میر کو کار سمیت ساتھ لے گیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق عامر میر سائبر کرائم کے پاس ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عامر میر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی عامر میر، حامد میر کے بھائی ہیں اور آج کل اپنا ویب چینل چلاتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ لاہور سے ہی صحافی عمران شفقت کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران شفقت کو بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پکڑا ہے۔

FIA

Cyber ​​Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div