Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

ہر چیلنج کے باوجود پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر چیلنج کے...
شائع 30 جولائ 2021 09:04am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر چیلنج کے باوجود پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں ، باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چائینیز پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کے 94سال پورے ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چین کےدفاع ،سلامتی اور قومی تعمیر میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں، ہرچیلنج کےدوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کےرہے ہیں،باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئےانتہائی اہم ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرےکاساتھ نبھایا،پی ایل اےاورپاک فوج مشکل وقت کےبھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مسلسل مضبوط ہورہےہیں۔

ISPR

Army Chief

GHQ

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div