Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'پاکستان اور چین دونوں افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں...
شائع 24 جولائ 2021 11:09pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔

اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ہفتہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تشدد کی مذمت اور افغانستان کے تنازعے کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن لانے کےلئے اس کے ہمسایہ ملکوں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت اور مشترکہ حکومت دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سخت بیانات کے باوجود پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Chinese Foreign Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div