Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا سے مزید 15 جاں بحق، 1808 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں مہلک عالمی وبا کووڈ 19 مزید 15 جانیں نگل گئی، جس کے بعد...
شائع 12 جولائ 2021 08:54am

پاکستان میں مہلک عالمی وبا کووڈ 19 مزید 15 جانیں نگل گئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 15 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 822، سندھ میں 5 ہزار 607، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 362، اسلام آباد میں 784، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پاکستان

Covid Deaths

COVID19

Covid Cases Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div