Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

راوی سٹی منصوبے کا مقصد زیرزمین پانی کی آلودگی سے نمٹنا ہے، شہباز گل

وزیراعظم کےخصوصی مشیر شہبازگل کہتے ہیں راوی سٹی منصوبے کا مقصد...
شائع 01 جولائ 2021 08:05pm

وزیراعظم کےخصوصی مشیر شہبازگل کہتے ہیں راوی سٹی منصوبے کا مقصد ماحول کو محفوظ کرنا،زیرزمین پانی کی آلودگی سےنمٹنا اوردریائے راوی کو نئی زندگی دینا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راوی سٹی پراجیکٹ ایک لاکھ دوہزار ایکڑ زمین پر محیط ہے اوراس میں پانی صاف کرنے کے سات پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا منصوبے میں نالج سٹی کا قیام بھی شامل ہے جس میں 11 یونیورسٹیوں نے اپنے کیمپس کھولنے کےلئے دلچسپی کااظہارکیا ہے جس میں آٹھ مقامی اور تین باہر کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

شہبازگل نے کہا منصوبے کو بغیر قرضہ لئے ملکی ذرائع کے ذریعے مکمل کیاجائے گا اور یہ استحکام کی بہترین مثال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ راوی سٹی پراجیکٹ ملک کا پہلا گرین سٹی منصوبہ ہے۔

ریڈیو پاکستان

shahbaz gill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div