Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، قومی اسمبلی کے تمام دفاتر بند

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس سےقبل ...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2021 02:53pm

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس سےقبل قومی اسمبلی کے تمام دفاترکوبند کردیا گیا جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوچھٹی دے دی گئی۔

اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس سےقبل اہم اقدامات کےل گئےہیں ۔

اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے تمام دفاتر کوبند کردیا گیا جبکہ سیکریٹریٹ ملازمین کو چھٹی دے دی گئی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کواجلاس سے قبل خالی کرایا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی آج سر جوڑے گی

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی آج سر جوڑے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ان کیمرا اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید ملک کی داخلی صورتحال، بھارت، مقبوضہ کشمیراور افغانستان امن عمل پر شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں امریکا کی جانب سے فضائی اڈے دینے کے مطالبے پر غور ہوگا۔

سیکریٹری خارجہ افغان امور اور سفارتی معاملات سے آگاہ کریں گے جبکہ پاک بھارت تعلقات کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

اسلام آباد

National Assembly

close

national security meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div