Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل، مطلع جزوی ابرآلود، بارش کا امکان

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، سمندری ہوائیں رکنے اور حبس کی...
شائع 17 جون 2021 12:28pm

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، سمندری ہوائیں رکنے اور حبس کی صورتحال میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج گرد آلودہوائیں چلیں گی جس کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے، مطلع جزوی ابرآلود ہے،سمندری رکنے اور حبس کی صورتحال میں گرمی کی شدت اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوگی، گرمی کی حالیہ لہر 3دن تک رہنے کا امکان ہے جس میں گردآلود ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے تک جائے گا، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے جس کے بڑھنے سے گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا ،آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

karachi

Met Office

Rain

preduction

cloudy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div