Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا، وزیرخارجہ

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس...
شائع 13 جون 2021 02:12pm

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا،بھارت چاہتا ہے اسے کلبھوشن تک قونصل رسائی نہ ملے، اس بہانے بھارت دوبارہ عالمی عدالت میں گھیسٹنا چاہتا ہے، امید ہے کہ کلبھوشن کیس میں اپوزیشن بھارت کی چالوں کوسمجھے گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتےہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا، عمران خان این آر او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔

بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعملدرآمد کر رہے ہیں،عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے،امید ہے کہ کلبھوشن کیس میں اپوزیشن بھارت کی چالوں کوسمجھے گی۔

بجٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں۔

چین کیخلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سےترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کےاقدام سےچین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتےہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔

ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کےتمام اضلاع میں وزیراعظم کےحکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Multan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div