Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے...
شائع 10 جون 2021 03:35pm

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی انسداد پولیو نگرانی بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرایلیس نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

آرمی چیف نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ یہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے۔

اس موقع پرکرسٹوفر ایلیس نےانسداد پولیومہم میں پاک آرمی کےکردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایا،اس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

rawalpndi

Polio

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div