Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی

ڈہرکی :گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 66ہوگئی جبکہ...
شائع 09 جون 2021 09:06am

ڈہرکی :گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 66ہوگئی جبکہ 100سے زائد افراد زخمی ہیں،جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔

سانحہ گھوٹکی میں ہر آنکھ اشکباراور فضا سوگوارہے، ٹرین حادثے میں اموات66 ہوچکی ہیں جبکہ 100سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

حادثے میں کئی ہنستے بستے گھرانے اجڑ چکےہیں، ایک ایک گھر سے کئی کئی جنازے اٹھے،میتیں گھروں کو پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

افسوس ناک سانحے میں شہید ریلوے پولیس کے 2اہلکار کانسٹیبل علی ناصر اور دلبرحسین کو بھی سپردخاک کردیا گیا۔

ایئرفورس کا جوان شہروز بھی منوں مٹی تلے جاسویا، نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے افسران اور سیگرسیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

شیخوپورہ کے ایک ہی خاندان کے4افراد بھی لقمہ اجل بنے ، باپ بیٹی کے جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا جبکہ میلسی میں بھی ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو مٹی کے سپرد کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، انجن کے نیچےدبی بوگی کو بھی کلیئرکرلیاگیا جبکہ 32گھنٹے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا۔

death toll

Ghotki

incident

Dharki

Ghotki Train Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div