Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ایئربیس نہیں'

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےہفتہ واربریفنگ میں کہاکہ نہ ہی پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا ہے نہ ایسا پلان ہے.
شائع 03 جون 2021 08:56pm

ترجمان دفترخارجہ نے کہاہےکہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈہ یا ایئربیس نہیں۔پاکستان کی کشمیرپالیسی تبدیل نہیں ہوئی،بھارت بامقصد مذاکرات کےلئے سازگار ماحول پیداکرے۔فلسطین میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ سطح پرتحقیقات ہونی چاہیں۔ فلسطین میں مستقل جنگ بندی کے لئےحکمت عملی کی ضرورت ہے ۔پاکستان نے اقوام متحدہ کاخصوصی سیشن بلانےکی تجویزدی، اسرائیلی وزیرکا بیان ناقابل قبول ہے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےہفتہ واربریفنگ میں کہاکہ پاکستان میں امریکاکاکوئی فوجی اڈہ یاائیربیس نہیں اورنہ ہی پاکستان اورامریکا کےدرمیان فوجی اڈوں کے قیام کا کوئی نیا معاہدہ ہوا ہے نہ ایسا پلان ہے.ماضی کےایئراورگراؤنڈ لائن آف کمیونیکیشن کےمعاہدے ہیں۔امریکا کےساتھ 2001 کے تعاون کے فریم ورک کے تحت کام کررہے ہیں۔

زاہدحفیظ نےکہاہم چاہتے ہیں افعانستان کےامن میں بہتری آئے۔عالمی فورسز کےانخلاء کےبعد سیکیورٹی خلاء پیدا نہ ہو۔افغانستان کاواحدحل سیاسی ہے۔ کشمیر کے حوالےسے ہماری پالیسی تبدیلی نہیں ہوئی۔بھارت بامقصد مذاکرات کےلئےسازگار ماحول پیدا کرے۔عالمی برادری کشمیرمیں ظلم و بریت کا نوٹس لے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ فلسطین میں21 مئی کو سیزفائراعلان مثبت پیشرفت ہے۔انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی اقوام متحدہ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئں۔ مستقل جنگ بندی کےلئےحکمت عملی کی ضرورت ہے۔پاکستان نے اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلانے کی تجویزدی ہے۔

بھارتی سفارت کاروں کی پاکستان آمد پرترجمان دفترخارجہ نےکہا بھارتی سفارتکاربشمول فیملی ممبرزبارہ افراد پاکستان آئے۔ان کےپاس کوروناکی منفی پورٹس تھیں۔ٹیسٹ کرائےتوایک خاتون کاکورونا مثبت آیا۔ان کوڈرائیورسمیت 14 دن کورنٹین کردیا ہے۔

ترجمان نےکہا اسرائیلی وزیرکا بیان نا قابل قبول ہے،پاکستانی عمارت کی تصاویرکا استعمال قابل مذمت ہے۔

foreign office

spokesperson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div