Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی کی نیب آرڈیننس کی مدت میں مزید 120روز توسیع کی منظوری

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے نیب آرڈیننس کی مدت میں مزید 120روزتوسیع...
شائع 28 مئ 2021 03:06pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے نیب آرڈیننس کی مدت میں مزید 120روزتوسیع کی منظوری دے دی، اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کے باوجود قرارداد پیش کرنے پر احتجاج اورنعرے بازی کی۔

اسپیکر اسد قیصرکی صدارت میں قومی اسمبلی اجلاس کی ابتداء کورم کی نشاندہی سے ہوئی، گنتی پوری نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کیا گیا ۔

اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر سخت تنقید کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو توہین عدالت کا مرتکب قراردیا۔

اجلاس جاری تھا کہ پیپلزپارٹی رکن سکندر راہو نے کورم کی نشاندہی کی تاہم اسپیکر اسدقیصر نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے فلور وزیر مملکت علی محمد خان کو دیا جنہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 4ماہ کی توسیع کی قرارداد پیش کی، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران قرار داد کثرت رائے سے منظورکر لی گئی ، مرتضی جاوید عباسی کی تنقید پر اسپیکر نے کہاکہ رکن نے نکتہ اعتراض پربات کی کورم پوائنٹ آؤٹ نہیں ہوا تھا ۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے گنتی کی ہدایت کردی ، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

opposition

اسلام آباد

NAB ordinance

National Assembly

protest

extend

speaker asad qaiser

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div