Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسرائیل کیخلاف، فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد منظور

اسلام آباد:اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے جنیوا میں اسرائیل...
اپ ڈیٹ 28 مئ 2021 01:26pm

اسلام آباد:اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے جنیوا میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سےمنظورکرلی۔

پاکستان کو سفارتی محاذ پر اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں بڑی کامیابی مل گئی ، پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

قرارداد کےحق میں 24جبکہ مخالفت میں 9 ووٹ آئے،14رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےقرارداد کی منظوری پرپاکستانی سفارتکاروں کی انتھک کاوشوں کوسراہا اورکہا کہ یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کیلئے کمیشن آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔

وولکن بوزکرنےکہاکہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر عالمی دباؤبڑھانےمیں کلیدی کردارہے اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستانی سفیرمنیراکرم،جنیوا میں خلیل ہاشمی نےانتھک محنت کی ہے ۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Resolution

phalestine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div