Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شاہ محمود قریشی کاچین، مصر اور سوڈان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شائع 15 مئ 2021 11:32pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےچین،مصراورسوڈان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے امن کےلئے شدید خطرے کا باعث قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف نمازیوں پرحملہ اورنہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم،انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

سوڈان کی وزیرخارجہ مریم الصادق المہدی کےساتھ ٹیلیفونک رابطہ میں شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیرخارجہ نے سوڈانی ہم منصب کو فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کےلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائےخارجہ کامسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کےلئے عالمی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق ہوا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مصرکےوزیر خارجہ سامع حسن شکری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکےکہافلسطین میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، علاقائی قوتوں اور اقوام عالم سے کشیدگی میں کمی لانے کےلئے فوری کردار کی متقاضی ہے۔

وزیرخارجہ نے مصر کی جانب سے قیام امن کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس سے قبل سعودی عرب،ترکی، افغانستان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کرچکے ہیں۔

china

FM Qureshi

Sudan

Egypt

Foreign Ministers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div