Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان نےملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا،بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا...
اپ ڈیٹ 12 مئ 2021 01:59pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ،عمران خان نےملک کو بلیک لسٹ ہونےکےدہانےپرپہنچادیا،عمران خان پاکستان کوکرپشن کا گڑھ ثابت کرتےرہےہیں، مافیاکےسرپرست عمران خان کےاحتساب کے جھوٹے نعرے کا پول کھل چکا،عوام اب اس جھانسے میں نہیں آئیں گے،فون پر ہیلو ہیلو کے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی۔

اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی نہیں یہ تباہی ہے، سیاسی انتقام کیلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کرکے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچادیا ہے،غیرملکی سرمایہ دار کیسے بھروسہ کریں گے کہ عمران خان خود پاکستان کو خدانخواستہ کرپشن کا گڑھ ثابت کرتے رہے ہیں، شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے جو مؤثر حکمت عملی بنائی تھی،اگر عمران خان اس پر ہی عمل کرلیتے تو ملک کا فائدہ ہوجاتا، پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا اور اسے بھی عمران خان نے داؤ پر لگادیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ ہونے والا ایک ایسا فراڈ ہے ، جس نے ملک کے روشن مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگادئیے، مافیا کے سرپرست عمران کے احتساب کے جھوٹے نعرے کا پول کھل چکا ہے عوام اب اس جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے اپنی حکومت کے 997 دنوں میں مبینہ یومیہ کرپشن کا کتنا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا ،پیپلز پارٹی مسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی رہی لیکن حکومت نے ایسا نہ کیا اور معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات پڑے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک کے گلی کوچوں میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی، آج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہورہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div