Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو یکجا ہونا ہوگا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے...
شائع 11 مئ 2021 02:09pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے فلسطینیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،اسرائیلی حملوں کو فوری روکا جائے،مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو یکجا ہونا ہوگا، اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے مربوط پیغام دنیا کو جانا چاہیئے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مسجد اقصی پراسرائیلی فوج کے حملوں کی حملے تشویش اظہارکیا ۔

وزیرخارجہ نے مزیدکہاکہ معصوم فلسطینیوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں زبردستی فلسطینیوں کےانخلا ءکوبند ہوناچاہیئے،مسجد اقصی حملے پرامت مسلمہ کویکساں مؤقف اپنانا چاہے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ہنگامی اجلاس کی تجویزبھی زیرغور ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کےدورے کوغیرمعمولی نوعیت کا قراردیا اور کہاکہ سعودی قیادت خاص طورپرولی عہد سے3ملاقاتیں ہوئیں مزید ملازمتوں کےمواقع پیدا ہوں گے،سعودی فنڈسے 500ملین آئیں گے،وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب کے نتائج آنےوالےدنوں میں واضح نظرآئیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےمزید کہاکہ افغان امن عمل میں ایک دھڑے کےساتھ نہیں افغان امن واستحکام ہمارے مفاد میں ہے، پاکستان کسی دوسری افواج کیلئےاپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہیں دےگا، نہ ہی تنصیباب دی جائیں گی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کوبامقصد مذاکرات کیلئے کشمیرپالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی،بھارت سےاس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،مذاکرات کیلئے بھارت کو اقدامات اٹھانے ہیں۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

islambad

condemns

phalestine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div