Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'عوام آپ کو مسترد کرچکے، آپ استعفیٰ دیں'

مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش...
شائع 01 مئ 2021 10:20pm

مسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔لیگی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پرعمران خان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام آپ کی جماعت پرلگا۔ دوبارہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششوں کے باوجود عوام نے آپ کو دو بار دھول چٹائی۔

مریم نوازکا کہنا تھا این اے249میں بھی آپ کی جماعت آخری نمبرپرآئی۔فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔عوام آپ کو بار بار مسترد کرچکے ہیں۔اب آپ استعفی دے دیں۔ زیادہ ہوشیاربننےکی کوشش کرتےہوئے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں مت لائیں۔

ان کایہ بھی کہناتھا کہ اگراین اے249میں جیت شفاف ہےتو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ ن لیگ کو اس کا یہ حق دیں۔

pm imran khan

Maryam Nawaz

NA249

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div