Aaj TV News

BR100 4,813 Increased By ▲ 18 (0.38%)
BR30 25,150 Increased By ▲ 189 (0.76%)
KSE100 44,819 Increased By ▲ 112 (0.25%)
KSE30 18,362 Increased By ▲ 86 (0.47%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 800,452 4825
DEATHS 17,187 70
Sindh 278,545 Cases
Punjab 290,788 Cases
Balochistan 21,743 Cases
Islamabad 73,450 Cases
KP 114,077 Cases

اس سال کوئی بھی طالب علموں بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس طالب علموں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نے کہا ہے اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہونگے۔ کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا۔ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔ این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے۔ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جاسکیں۔ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں۔