Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 870,703 3265
DEATHS 19,336 126
Sindh 295,483 Cases
Punjab 323,314 Cases
Balochistan 23,728 Cases
Islamabad 78,725 Cases
KP 125,914 Cases

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کوئٹہ دھماکا خودکش تھا۔خود کش حملہ آور کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی، چینی سفیر محفوظ ہیں، اور آج بھی وہاں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

شیخ رشید نے کہاکہ پرامن شہرکوئٹہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔ جس میں پانچ افراد جان بحق ہوئے ،دھماکے کا مقصد ملکی امن تباہ کرنے کی کوشش ہے،دشمنوں کو پاکستانی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ایف سی کو کوئٹہ سے نکالنے کا ارادہ تھا، تاہم اب نہیں ہے۔وزرات داخلہ کے ماتحت 22اداروں کو سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ چینی سفیر محفوظ رہے اور آج بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔