Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 870,703 3265
DEATHS 19,336 126
Sindh 295,483 Cases
Punjab 323,314 Cases
Balochistan 23,728 Cases
Islamabad 78,725 Cases
KP 125,914 Cases

وزیراعظم عمران خان کل مری کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کرینگے۔یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔

اس مقصد کےلئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔پنجاب ہاؤس میں کچنز و ٹریننگ لیب قائم کیے جائیں گے۔اس یونیورسٹی کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔