Aaj TV News

BR100 4,816 Increased By ▲ 21 (0.43%)
BR30 25,162 Increased By ▲ 201 (0.81%)
KSE100 44,863 Increased By ▲ 156 (0.35%)
KSE30 18,390 Increased By ▲ 114 (0.62%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 800,452 4825
DEATHS 17,187 70
Sindh 278,545 Cases
Punjab 290,788 Cases
Balochistan 21,743 Cases
Islamabad 73,450 Cases
KP 114,077 Cases

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا،شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل دیتےہوئے نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 10سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے ،سرخرو شہبازپاکستان!۔