Aaj TV News

BR100 4,950 Increased By ▲ 41 (0.84%)
BR30 25,704 Increased By ▲ 178 (0.7%)
KSE100 45,915 Increased By ▲ 341 (0.75%)
KSE30 18,719 Increased By ▲ 144 (0.78%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 900,552 3084
DEATHS 20,251 74
Sindh 308,118 Cases
Punjab 333,971 Cases
Balochistan 24,517 Cases
Islamabad 80,312 Cases
KP 129,413 Cases

سابق کپتان سلمان بٹ ایک دفعہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں، سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بلیک میلرز کی طرف سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر 900 ڈالرز ہمارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہ کئے گئے تو بدنام کردینگے۔

سلمان بٹ نے جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کر لیا ہے، سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ 900 ڈالرز ہمارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دو ورنہ بدنام کر دینگے۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ انہیں جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے میری جم میں ورزش کی تصاویر کو توڑ مروڑ کر جعلی طریقے سے بنایا جارہا ہے اور دھمکایا جارہا ہے. ایف آئی اے سائبر کرائم نے دھمکیاں لگانے والے کی تلاش شروع کردی۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ دھمکی دینے والوں کا تعلق مراکش اور فلپائن سے ظاہر ہو رہا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم کی کی طرف سے سلمان بٹ کی طرف سے کی گئی شکایت پرتحقیقات شروع کر دی ہیں۔