Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

علی ترین ایف آئی اے کے سامنے پیش، 5سوالات کے جواب جمع کرادیئے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین کے بیٹے علی...
شائع 09 اپريل 2021 03:22pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے لاہور کے سامنے پیش ہوئے اور5سوالات کے جواب جمع کرادیئے ،ایف آئی آئی نے جہانگیر ترین خاندان کے 36 اکاؤنٹس مجمد کردیئے۔

ایف آئی آئی لاہور نے پی ٹی آئی کےرہنماءجہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو آج شوگر اسیکنڈل میں طلب کررکھا تھا، ان سے شیئرہولڈرز سمیت فراڈ سے متعق تفتیش کی گئی۔

علی ترین صبح پونے 11بجے سے دوپہر ساڑھے 12بجےتک ایف آئی اے ٹیم کے سامنے رہے اور 5سوالات کے جواب بھی جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پرترین خاندان کے 36 اکاؤنٹس بھی منجمدکردیئے گئے،30 پاکستانی کرنسی اکاونٹس کے علاوہ 4 امریکی ڈالرز اور 2 برطانوی پاؤنڈز اکاؤنٹس بھی مجمد کئے گئے۔

ان میں علی ترین کے 21 ، جہانگیر ترین کے 14اور ان کی اہلیہ آمنہ ترین کا ایک اکاؤنٹ مجمدج کیا گیا ہے۔

FIA

lahore

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div