Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد:خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، پنجاب ،گلگت بلتستان...
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2021 12:18pm

اسلام آباد:خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب سمیت خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختو نخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں 17 ملی میٹر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ میں گرمی کا راج بھی جاری ہے،ٹنڈوجام، چھور اور مٹھی میں42 ڈگری سینٹی رہا۔۔

گلگت بلتستان

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

Met Office

Rain

preduction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div