Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ثابت ہوگیا جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا...
شائع 02 اپريل 2021 02:13pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پرڈاکہ ڈالا،صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی،ووٹ چوری کرنےوالوں کو حساب دینا ہوگا،پریزائیڈنگ افسران کےاغوا کا حساب دینا ہوگا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا ءکرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا،انشاء اللہ !

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا،شاباش ڈسکہ والو،شاباش !شاباش نوشین۔

pm imran khan

Maryam Nawaz

ٹویٹر

lahore

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div