Aaj TV News

BR100 4,846 Increased By ▲ 46 (0.97%)
BR30 24,817 Increased By ▲ 124 (0.5%)
KSE100 45,175 Increased By ▲ 231 (0.51%)
KSE30 18,470 Increased By ▲ 87 (0.47%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 861,473 3447
DEATHS 18,993 78
Sindh 292,644 Cases
Punjab 319,365 Cases
Balochistan 23,447 Cases
Islamabad 78,200 Cases
KP 124,484 Cases

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 21-2020 کےلئے گندم کی نظرثانی شدہ کم ازکم امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی خریداری کے اہداف سمیت صارفین کی ضروریات پوری کرنےاور تذویراتی ذخائر کےلئے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے رواں سال جون تک زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک سفید چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ جغرافیائی علامت کے طور پر پاکستان کے گلابی چٹان نمک کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی۔

ریڈیو پاکستان