Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایل پی جی کی قیمت میں کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 9 پیسے کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں...
شائع 31 مارچ 2021 07:07pm
کاروبار

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 9 پیسے کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 9 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2021 کیلئے ہوگا۔ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مارچ میں ایل پی جی کی قیمت 159 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے تھی۔

LPG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div