Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن ، مسترد ووٹ، گیلانی کو ریکارڈ سے معذرت

سیکرٹری سینیٹ نے مستردووٹ اورریکارڈ کے حصول کیلئے یوسف رضا...
شائع 18 مارچ 2021 07:59pm

سیکرٹری سینیٹ نے مستردووٹ اورریکارڈ کے حصول کیلئے یوسف رضا گیلانی کو ریکارڈ فراہم کرنے سے معذرت کردی ، سیکرٹری سینیٹ کے جواب کی کاپی آج نیوزکوموصول ہوگئی۔

سیکریٹری سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی ، یوسف رضا گیلانی کے وکلاء کی ٹیم کیجانب سے لکھے گئی درخواست پر سیکریٹری سینیٹ جواب دیاکہ سینیٹ انتخابات ک بعد تمام انتخابی مواد12مارچ کوسیل کردیا تھا، رول258کے مطابق عدالتی احکامات کے بغیرمواد فراہم نہیں کیا جاسکتا۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیکرٹری سینٹ نے دیگر دستاویزات فراہم کردی ہے،دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت سے جلد از جلد رجوع کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی قانونی ٹیم نے سینیٹ سیکرٹری سے ملاقات کی تھی جس میں ریکارڈ فراہمی کی درخواست کی گئی۔

PDM

PPP

Senate election

PPP CEC

gilani letter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div