Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سیاسی لاوارثوں کے احتجاج کا پہلا فیز ناکام ہوگیا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا...
شائع 14 مارچ 2021 03:24pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی لاوارثوں کے احتجاج کا پہلا فیز ناکام ہوگیا،اپوزیشن کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آگئی، پی ڈی ایم کی سیاست ناکام ہو چکی ہے۔

وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے،کوروناکےباوجود معیت مستحکم ہورہی ہے،پنجاب میں بہترین اندازمیں ویکسین لگائی جارہی ہے،دیگرصوبےبھی پنجاب کی تقلیدکریں۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ پچھلےسال کوروناکلاتحف پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی،کورونا کے3 ہزار سےزائد کیسز روزانہ رپورٹ ہورہےہیں،وبا ءکےتدارک کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمد ضروری ہے ،ماسک لگانا کٹھن محسوس ہوتاہےمگرجان سےپیاری کوئی چیزنہیں،عوام کو ماسک سمیت ایس اور پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی لاوارثوں کے احتجاج کا پہلا فیز ناکام ہوگیا،اپوزیشن کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آگئی، پی ڈی ایم کی سیاست ناکام ہو چکی ہے، سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کو ہزیمت اٹھانا پڑی ،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ لینے پر بھی اپوزیشن کو مایوسی ہوئی۔

shibili faraz

Information Minister

اسلام آباد

press confrence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div