Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی مؤخر کردی

لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدرمریم نواز نے اسلام آباد روانگی مؤخر...
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 02:29pm

لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدرمریم نواز نے اسلام آباد روانگی مؤخر کردی،مریم نواز کل بروز پیر جاتی امرا ءسے اسلام آباد روانہ ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد روانگی کا پروگرام ایک دن کیلئے مؤخر کر دیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز منگل کے روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں پیر کو ہونے والا سربراہی اجلاس نیب کی جانب سے مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر منسوخی ضمانت کی درخواست کے باعث منگل تک مؤخر کر دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کے بعد پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کلئے اسلام آبا روانہ ہوں گی۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے روبرو مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست کی سماعت کل ہو گی۔

PDM

Maryam Nawaz

اسلام آباد

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div