Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

زرداری اور بلاول سے گیلانی کی اہم ملاقات

سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے آصف علی زرداری اور...
شائع 13 مارچ 2021 07:25pm

سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ملاقات کی اور 7 ووٹ مسترد کیے جانے پرتفصیلی مشاورت ہوئی۔

پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک ، نئیر بخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دےدی۔

سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ 7 ووٹ مسترد کیے جانے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔ مسترد شدہ ووٹ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک ، نئیر بخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دےدی۔

ذرائع کے مطابق 7 ووٹوں پر ڈاکہ پی ڈی ایم کو تقسیم کرنے کی ناکام سازش ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کمزور نہ سمجھا جائے ، ووٹ پر ڈاکہ کو پارلیمنٹ کی اندر اور باہر ہر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔

PPP

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div