Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 11:48am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا، اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ ہمارے رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ ہم سے پہلے بہت سی قومیں تباہ ہوئیں، قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کیلئے مختلف قوانین ہونا تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا، اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آراو جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے،سینیٹ انتخابات سےظاہرہواکہ ہم اخلاقی تنزلی کاشکارہیں۔

socialmedia

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div