Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'اس اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے'

مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی...
شائع 07 مارچ 2021 10:06pm

مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی ۔غنڈی گردی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا۔اس اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کا اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔پارٹی قائد محمد نوازشریف اور اسحاق ڈارلندن سے ورچوئلی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز،مریم اورنگزیب،شاہدخاقان عباسی،امیرمقام،حافظ حفیظ الرحمان،انجینئرخرم دستگیر،طارق فضل چوہدری، جاوید لطیف،مرتضی جاوید عباسی اور مفتاح اسماعیل شریک تھے ۔

اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پرغورکیا گیا۔اجلاس لانگ مارچ سمیت سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت کی جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کا این اے 249 سے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے پرغورکیا گیا۔‏مفتاح اسماعیل کراچی میں فیصل واوڈا کے استعفے کےبعدخالی نشست پرالیکشن لڑیں گے۔ن لیگ مفتاح اسماعیل کوپی ڈی ایم کامشترکہ امیدوارلاناچاہتی ہے۔حتمی منظوری کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں دیے جانے کا امکان ہے۔

چھ گھنٹے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔غنڈی گردی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا۔اس اعتماد کے ووٹ کی کوئی آئینی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔پاکستان کی ایجنسیوں کو استعمال کیا گیا۔

مریم نواز نےکہاکہ لانگ مارچ ڈسکہ کےضمنی الیکشن اورکراچی کےحلقہ پربات ہوئی ۔جس طرح مصدق ملک،شاہدخاقان عباسی مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،یہ ناقابل برداشت ہے۔آپ ایک تھپڑ ماریں کے ہم دس ماریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کل پورے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کیا ہوا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے موقف اور دیگر معاملات زیربحث آئے۔

PDM

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div